-
Showing posts with label earning. Show all posts
Showing posts with label earning. Show all posts
Tuesday, 28 August 2012
Tuesday, 21 August 2012
Google AdSense is applied to things before? In Urdu Language
گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟
گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے:
دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ سے آپ کو ایک عدد ایسی سائٹ یا بلاگ بنانا پڑے گا جو کہ مکمل انگلش زبان میں موجود ہو۔ گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں اپلائے کرنے کے بعد تقریباً ایک مہینے کے اندر آپ کو اکائونٹ مل جائے۔اگرآپBlogger.com کے ذریعے بلاگ بناکر Apply کریں گے تو پھر ایڈسینس کا اکائونٹ آپ کو جلدی ہی مل جائے گا۔ یاد رہے کہ بلاگ کی صورت میں آپ کے بلاگ میں کم از کم 10 سے15 پوسٹیں موجود ہوں۔
اگر آپکی انگلش بہترنہیں ہے یا آپکو انگلش میں تحریر لکھنا نہیںآتی تب بھی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ آپ کو ہر موضوع پر ہزاروں مصنفوں کی بہترین تحریریں مفت میںمہیا کرتی ہیںجو کہ آپ اپنی ویب سائٹ پر بھی لگاسکتے ہیں۔
تیسرے نمبر اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ گوگل سرچ انڈیکس میں موجود ہو، یعنی اگر کوئی گوگل پر سرچ کرے تو آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ رزلٹس میں دکھائی دے۔ اگر آپ نے کسی فری ویب سائٹ کے ذریعے سب ڈومین پر ویب سائٹ بنائی ہے تو پھر قوی امکان ہے کہ آپ کی سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل نہ ہو۔ Blogs کو گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے اور.com،.net اور دیگر ٹاپ لیول Domain Names کو بھی گوگل خود بخود انڈکس میں شامل کرلیتا ہے۔ اگر آپ کی سائٹ کسی فری ہوسٹنگ سرور پر بنائی گئی ہے تو پھر آپ کو اپنے طور پر اسے گوگل انڈیکس میں شامل کرانا ہوگا۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ آپ کسی ایسی سائٹ پر اپنا لنک دے دیں کہ جو گوگل پر پہلے ہی سے شامل ہو۔ تقریباً ایک ہفتے کے اندر آپ کی سائٹ بھی گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔ اس کا بہترین طریقہ کار یہی ہوگا کہ آپ انٹرنیٹ پر موجود Forum Sites پر ﴿کئی اردو فورمز بھی موجود ہیں﴾ اپنی ویب سائٹس کا انٹروڈکشن یا پھر صرف لنک ہی دے دیں۔ اس طرح آپ کی سائٹ جلد ہی گوگل کے انڈیکس میں شامل ہوجائے گی۔
جہاں تک میرے تجربے کی بات ہے تو پھر میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ BlogSpot یا WordPressپر بلاگ بنائیں، کیونکہ اس طرح آپکو پیج ڈیزائننگ نہیں کرنی پڑے گی نیز گوگل کی ٹیم اکثر سائٹس کو صرف اس وجہ سے نامنظور کردیتے ہیں کہ ان کی ڈیزائن پروفیشنل یا پھر ’’گوگل ایڈسینس فرینڈلی‘‘ نہیں ہوتی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایک دفعہ ایڈسینس اکائونٹ ملنے کے بعد آپ اپنی ہزاروں سائٹس پر گوگل کے اشتہارات لگا سکتے ہیں۔ جن میں اردو سائٹس بھی شامل ہیں۔
- ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ
- انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد
- آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔

mr.xanali@gmail.com
+92307-6400006
+92307-6400006
What Is Google Adsense In Urdu Language
گوگل ایڈسینس کے اکائونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد جو پہلی اسکرین آپ کو نظر آتی ہے اس میں چند ایک چیزیں آپ کو روزانہ کی بنیاد پر نظر آتی ہیں، لہذا ان بنیادی چیزوں کے بارے میں ہر اس شخص کو معلوم ہونا چاہیے جو گوگل ایڈسینس کے ذریعے کمارہا ہے، کیونکہ ان ہی چیزوں کی بنیاد پر آپ اپنی ارننگ میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں ہم آپ کو گوگل میں موجود چند معروف الفاظ اور ان کے معنی آپ کی آسانی کیلئے بتارہے ہیں۔
کلکس (Clicks)
یہ وہ کلک ہوتا ہے کے جو کسی ویب سائٹ پر موجود گوگل کے اشتہارات میں سے
کسی اشتہار پر وزیٹر اپنی پسندیدگی کی بناء پر کلک کرے اور کلک کرنے کے
نتیجے میں کسی دوسری ویب سائٹ یا صفحے پر جا پہنچے جہاں اس وزیٹر کے مطلب
کی کوئی چیز موجود ہو۔اس کلک کے نتیجہ میں اشتہار دینے والا گوگل کو ایک طے
شدہ رقم دیتا ہے۔ جس میں سے گوگل اپنا کمیشن کاٹ کربقیہ رقم آپکے کھاتے
میں منتقل کر دیتا ہے۔
ایڈ کوڈ (Ad Code)
یہ وہ کوڈ ہوتا ہے کے جو گوگل اپنے پبلشر کو فراہم
کرتا ہے جس کو پبلشر اپنی ویب سائٹ میں کسی جگہ پر پوسٹ کرکے گوگل کے
اشتہارات کو دکھا سکتا ہے۔ یہ کوڈ آپ کی ویب سائٹ میں گوگل کے اشتہارات کو
ظاہر کرنے میں مدد دیتے ہیں، نیز انہی کوڈز کی بنیاد پر گوگل آپ کو آپ کے
حصے کا کمیشن فراہم کرتا ہے۔
ایڈ یونٹ (Ad Unit)
یہ اشتہارات کا وہ مجموعہ ہوتا ہے جو تصویر یا لکھائی کی شکل میں مختلف
سائزوں میں کسی بھی ویب سائٹ کے صفحے پر دکھائی دیتا ہے۔ اس کا کوڈ آپ اپنے
ایڈسینس کے اکائونٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ٹیکسٹ ایڈ (Text Ad)
یہ وہ اشتہارات ہوتے ہیں جو صرف ٹیکسٹ پر مبنی ہوتی
ہیں یعنی ان کے کوڈ کو اگر کسی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے تو یہ صرف ایسے
اشتہارات دکھائیں گے کہ جن میں صرف عبارت لکھی ہوئی ہوگی اور وہ کلک ایبل
ہوگی۔
امیج ایڈ (Image Ad)
ٹیکسٹ ایڈ کے برعکس اس کا کوڈ آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد صرف اور وہ اشتہارات دکھاتا ہے کہ جو کے تصاویر پر مبنی ہو۔
چینل (Channel)
گوگل ایڈسینس کا کوئی بھی پبلشر اپنی ویب سائٹ پر ایڈسینس کی کارکردگی
کو ٹریک کرنے کیلئے اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ میں جو درجہ بندی کرتا ہے اس
کو چینل کہتے ہیں۔چینل کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹس پر ہونے والے کلکس کی
تعداد اور آمدن کے بارے میں علیحدہ علیحد رپورٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سی پی سی (Cost Per Click)
وہ رقم جو آپ کی ویب سائٹ پر لگائے گئے اشتہارات میں سے کسی اشتہار پر
کلک ہونے کے بعد گوگل ایڈسینس کی طرف سے بطور کمیشن آپ کو دی جاتی ہے۔
امپریشن (Impression)
آپ کی ویب سائٹ پر موجود گوگل ایڈسینس کے اشتہارات کا بار بار کھلنا اور
پیجز کے تبدیل ہونے کی صورت میں دوسرا اشتہار نظر آنا امپریشن کہلاتا ہے۔
آپ کی ویب سائٹ کا کوئی بھی صفحہ جب بھی کھولا جاتا ہے یا ریفریش کیا جاتا
ہے تو گوگل کے اشتہارات کا ایک امپریشن گنا جاتا ہے۔
پیج سی ٹی آر (Page CTR)
کلک تھرو ریٹ یعنی CTR کا مطلب یہ ہے کے آپ کی ویب سائٹ پر موجود اشتہار
کے امپریشن کی تعداد اور ان پر ہونے والے کلکس کی تعداد کا ماخذ کیا ہے؟
مثلاً آپ کی ویب سائٹ کے اگر 50،000 پیج امپریشن ہوئے اور ان امپریشن میں
کل 1،200 کلکس ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کے آپ کا پیج سی ٹی آر 2.4 فیصد
ہے۔
پیج ای سی پی ایم (Page eCPM)
eCPM کا مطلب Effective Cost Per Thousand Impression ہے، یعنی آپ کی
ویب سائٹ پر اگر ایک ہزار امپریشن ہوئے ہیں تو ان امپریشنز سے آپ کو کتنا
کمیشن ملا۔اس کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کے آپ اپنی ارننگ کو امپریشنز
پر تقسیم کرلیں تو آپ کو eCPM کا پتہ چل جائے گا۔
درج بالا وہ بنیادی چیزیں ہیں کے جن کی مدد سے آپ اپنے ایڈسینس کے اکائونٹ با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔
Subscribe to:
Posts (Atom)